ابنا: افغانستان کے صدارتی پریس دفتر نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے صدر حامد کرزئی نے حالیہ بم دہماکوں کہ جو افغان بچوں کی ہلاکت پر منتج ہوئے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔افغانستان کے صدر نے مزید کہا ہے کہ طالبان ، عام افغان شہریوں کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھاکر انہیں قتل کررہے ہیں اور اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ طالبان گروہ اغیار کے ایجنڈے پر عمل کررہا ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز افغانستان کے صوبوں ہلمند و پکتیکا میں ہونے والے بم دہماکوں کے نتیجے میں چھ افغان بچے ہلاک ہوگئے تھے ۔
.......
/169